top of page

حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب  313 ہیں۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں لکھی گئی کتابوں میں یہ ذکرملتا ہے کہ آپ کے ظہورکے وقت ان کے 313 خاص اصحاب ان سے آکر ملیں گے اورہرمشکل میں پہاڑکی طرح جم کرامام کے ساتھ رہیں گے یہ حدیث بحارالانوار،اثبات الہداة اور منتخب الاثر جیسی کتابوں میں نقل ہوئی ہیں۔

 

 حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب کی خصوصیتیں

 

۔  حضرت امام مہدی علیہ السلام ان کے انتظار میں ہیں ظہور کے وقت اس سے پہلے کہ وہ کعبہ کے پاس جائیں اور کعبہ سے لگ کرکھڑے ہوں اور اپنی بلند آواز کو پوری دینا کے لوگوں تک پہنچائیں، ذی طوی نامی جگہ پر اپنے 313 خاص اصحاب کے انتظار میں رکیں گے تا کہ وہ آکر امام سے مل لیں… وہاں سے

پھر وہ امام کے ساتھ خانہ کعبہ کے پاس جائیں گے۔

 

۔  یہ اصحاب پوری دنیا سے جمع ہوں گے

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اللہ حضرت قائم کے لئے ،جنگ بدر میں لڑنے والوں کی تعداد 313 کے برابر انسانوں کو دور دور کے شہروں سے اکھٹا کرے گا۔

 

۔ وہ سب سے پہلے امام کی بیعت کریں گے

روایات میں ہے کہ ظہور کے وقت جبرئیل کے بعد امام کی بیعت کرنے والے یہی وہی 313 اصحاب ہوں گے ۔

اس بات پر توجہ رہے کہ ظہور کے وقت امام کے اصحاب کی تعداد 313 ہے لیکن وہ تعداد بڑھتی  رہے گ

اور ظہور کے فورا بعد ہی 10000 تک  پہنچ جائے گی ۔

 

۔  وہ بہادر اور جاں نثارہوں گے

حضرت امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ وہ 313 اصحاب اتنے بہادر اور جاں نثارہوں گے کہ جب دشمن جمع ہوکر قائم آل محمد کو قتل کرنا چاہیں گے تو یہ 313 اصحاب بہادری کے ساتھ حضرت کا دفاع کریں گے۔

 

۔  وہ زمین پر حاکم ہوں گے

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ”ایسا ہے جیسے میں امام قائم کو کوفہ کے منبر پر دیکھ رہا ہوں اور ان کے اصحاب،(جنگ بدرمیں مسلمانوں کی تعدادکے برابرہیں یعنی 313 )  ان کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں یہ اصحاب اللہ کی طرف سے  زمین پر حاکم ہیں۔

 

۔  وہ امت معدودہ ہیں

قرآن کریم کی آیت ہے کہ تم جہاں پر بھی ہوں گے اللہ تم سب کو جمع کرے گا اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم سورہ ہود میں امت معدودہ سے مراد حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب ہیں اللہ کی قسم وہ سب ایک پل میں اس طرح جمع ہوں جائیں گے ،جس طرح ہوا کے اثر سے بادل جمع ہوجاتے ہیں۔

 

۔  313 اصحاب میں سے 50 عورتیں ہیں

حضرت امام باقرعلیہ السلام نے فرمایاہے کہ اللہ کی قسم بادلوں کی طرح آنے والے ان 313 اصحاب میں پچاس عورتیں ہیں۔

 

Source: Majlis Ulama-e-Shia (Europe)

http://ur.majlis.org.uk/?p=676

 

bottom of page